کراچی ، ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک
کراچی کے علاقے ملیر میں بکرا پیڑی کے قریب پو لیس نے دہشت گردوں کی
موجودگی کی اطلاع پر خفیہ کارروائی کی، پولیس نفری کو دیکھتے ہی دہشت گردوں
نے فائرنگ کردی تاہم پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد مقابلے میں 8
دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔مارے جانے والوں میں کالعدم تحریک
طالبان ٹانک کا امیر گل زمان بھی شامل ہے ۔
ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہو
ئے کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت گل زمان اور تاج محمد
کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور جند
اللہ گروپ سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، دستی بم اور دیگر اسلحہ
بھی برآمد ہوا۔
ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نےکہا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد گل زمان
کالعدم ٹی ٹی پی ٹانگ کا سربراہ تھا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں
ایک خود کش بمبار بھی شامل تھا جس کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا۔
ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نےکہا کہ چھاپہ گل زمان کی موجودگی کی اطلاع پر
ہی مارا گیا تھا ۔اطلاع تھی کہ گلزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کراچی میں بڑی
دہشت گردی کی کارروائی کے لئے موجود ہے۔
ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کا مزید کہنا تھا کہ حب اور ساکران کے علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔