Feb 22, 2017 01:50 pm
views : 899
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،269پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس269پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49284پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 333کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 154کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔