پشاور، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 80سے زائدمشتبہ افراد زیر حراست
پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ،پشتخرہ اورانقلاب چوکی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکومبنگ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران غیرقانونی طورپر مقیم افراد سمیت
80سے زائدمشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کے قبضے
سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
زیر حراست افراد کو مذید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے چارسدہ حملے کے بعد پشاور سمیت دیگر
اضلاع میں بھی سرچ اپریشن جاری اور جگہ جگہ ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں اور
ہر مشکوک گاڑی کو چیک کیا جا رہا ہیں۔