Feb 22, 2017 02:15 pm
views : 802
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting with Chief Exective German Company
لاہور ،و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر اینڈ
ٹرانسپورٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولف میئر شیرنبرگ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر
اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولف میئر شیرنبرگ نے ملاقات
کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات کے دوران پینے
کے صاف پانی کے پروگرام میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو
آفیسر کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو بھی کی۔جرمن کمپنی نے پنجاب حکومت کے
ساتھ پینے کے صاف پانی کے پروگرام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری
کی بنیادی ضرورت ہے۔ہم نے اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہے۔جرمن
کمپنی کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی
کیلئے باکفایت اور پائیدار اقدامات پر فوری عملدرآمد چاہتا ہوں۔
جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولف
میئر شیرنبرگ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ اس اہم پروگرام کے حوالے
سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
چیئرمین صاف پانی کمپنی ساؤتھ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و
ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی ساؤتھ، چیف
ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نارتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود
تھے۔