کوئٹہ ، جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص شد ید زخمی
کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
ہوگیا ۔واقعے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے عین وسط جناح روڈ پر پیش آیا
جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو سول
اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعے
میں شدید زخمی ہونے والے شخص کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔زخمی شخص
کو آئی سی یو میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے مسلح شخص کا تعقب کیا تاہم فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ۔