پشاور،ایف بی آر کی جانب سے فیکٹریوں پر چھاپے مارے جانے کے خلاف تاجروں کی پریس کانفرنس
پشاور میں فیکٹروں پر غیر قانونی چھاپے مارنا بند نا کئے گئے تو حیات آباد
انڈسٹریل اسٹیٹ کو احتجاجا بند کر دیں گے ،پشاور کے صنعتکاروں نے الزام
عائد کیا کہ ایف بی آر اہلکار چھاپوں کی آڑ میں تنگ کررہے ہیں ۔
پشاور کے صنعت کاروں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
ایف بی آر فیکٹریوں پر غیر قانونی چھاپے مارنا بند کرے ۔صنعت کاروں نے
دھمکی دی ہے کہ ایف بی آر نے چھاپے مارنے کی آڑ میں مزید تنگ کیا تو حیات
آباد انڈسٹریل سٹیٹ کو احتجاجا تالے لگا دیں گے۔
صنعت کاروں نے ایف بی آر پر الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف
بی آر کے اہلکا ر وں نے بغیر نوٹس کے چھاپہ مارا اور تشدد پر اتر آئے۔
صنعت کاروں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اگر قانونی طریقے سے کارروائی کرتی ہے
تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ، مگر غیر قانونی طریقہ کسی صورت برداشت نہیں
کیا جائے گا۔اس صورت میں صنعت کار انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں
گے۔