Feb 22, 2017 05:35 pm
views : 817
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Japan Consulate General
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسومور
نے ملاقات کی ۔ جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسومور نے گورنر سندھ محمد
زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔ملاقات کے دوران صوبہ کے مختلف شعبوں
میں ترقیاتی منصوبوں میں جاپان کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ صوبہ میں سماجی شعبہ کی ترقی
میں جاپان کا تعاون قابل تحسین ہے ۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں سرمایہ
کاری کے لئے فضا نہایت سازگار ہے ۔دورنوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں
تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم اقتصادی شعبہ پر خصوصی توجہ دے
رہے ہیں ،ان کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پیداہوئے
ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ جاپان کے سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔