لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں صوبے میں ذرائع آمد ر وفت کے منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ
لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ذرائع نقل و
حمل تیز رفتار ترقی کا باعث ہوتے ہیں۔پنجاب حکومت نے صوبے میں اربوں روپے
کے انفراسٹرکچر کے منصوبے بنائے ہیں۔دیہی علاقوں میں جدید انفراسٹرکچر مہیا
کرنے کیلئے ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ذرائع آمد و رفت سے
روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹروے تک ایلی
ویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مفاد عامہ کے اس منصوبے پر فوری
طور پر کام شروع کیا جائے گا۔10.7کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تکمیل سے شہر
میں ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے سابق منصوبو
ں کی طرح یہ منصوبہ بھی شفافیت، اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کا
شاہکار ہوگا۔منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین منصوبہ
بندی و ترقیات، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹریز تعمیرات و
مواصلات، خزانہ، صدر بینک آف پنجاب، کمشنر لاہور ڈویڑن، لارڈ میئر لاہور
اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔