لورلائی ، ایف سی کی بروقت کارروائی، 60 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا
ایف سی کی بروقت کارروائی سے لورالائی بڑی تباہی سے بچ گیا ۔
ترجمان ایف سی کے مطابق شہر سے تقریبا 14 کلو میٹر دور نئی تعمیر ہونے والی
یو نیورسٹی کے قریب تین مختلف جگہوں پر پل کے نیچے اور باغ کے اندر تقریبا
60 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے خود ساختہ بم بنائے گئے تھے جسکو سول
ڈیفنس کے محکمے نے ناکارہ بنا دیا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور دیگر
سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
ترجمان ایف سی کے مطابق خود ساختہ بم تین مختلف جگہوں پر رکھے گئے
تھے،لورالائی کے علاقے یو نیورسٹی روڈ سے 60 کلو گرام خودساختہ بم کوناکارہ
بنادیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد سے خود ساختہ بم بنائے گئے تھے۔