فیصل آباد،شہر یوں کا نکاسی آب کی خراب صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
فیصل آباد کے علاقے بیس لائن گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی اور خطر ناک موزی بیماریوں کا گھڑ بن گیا ۔
اہل علاقہ نے گندے پانی کی نکاسی کی خراب صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا
اور حکومت کے خلاف شد ید نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچے
بھی شامل تھے ۔ مظاہر ین نے ٹائر جلا کر ملت روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا
جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظا م بھی درہم برہم ہو گیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں
ڈنڈے اُٹھائے ہوئے تھے ۔
مظاہر ین کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار ایم پی اے حاجی الیاس انصاری اورایم
این اے رانا افضل خان کو بار ہا بتایا کہ ہمارے علاقے میں سیوریج کی نکاسی
کا کوئی حل نہیں ہے مگر ایم پی اے حاجی الیاس انصاری اورایم این اے رانا
افضل خان نے اس کا کوئی حل نہیں نکالا ۔گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ
سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو نا شروع ہوگیا ۔