Feb 22, 2017 06:11 pm
views : 758
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Federal Minister Railway Khawaja Saad Rafique Media Talk
اسلام آباد ، مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ کو ہمیشہ نہ صرف
پاکستان کو مضبوط کرنے کی سزا دی گئی بلکہ مختلف ادوار میں کمزور کرنے کی
کوشش بھی کی گئی ہے، آج سے پہلے یہ سازش جنرل پرویزمشرف نے کی اور اب
عمران خان کی شکل میں کی جارہی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش
کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ ہمارا ٹرائل عمران خان
کرتا ہے، میڈیا کرتا ہے لیکن ہم پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے،
کوئی بھی ہمارا مینڈیٹ چھین نہیں سکتا۔
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی کا
موبائل فون چھینے جانے کے معاملے پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور جب
پاناما کیس کی سماعت کے بعد وفاقی وزیر سعد رفیق پریس کانفرنس کے لئے ڈائس
پر پہنچے تو صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی
وزراء ججز کا غصہ ہم پر نہ نکالیں۔
متاثرہ صحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان مجھ سے موبائل فون چھینا اور دھمکی
بھی دی جب کہ ایک اورصحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان قرآن پر ہاتھ رکھ کر
بتائیں کہ وہ خود عدالت کے اندر سے موبائل فون سے مریم نواز کو میسج نہیں
کرتیں۔