کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ سکندر حیات بوسن کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اور
ریسرچ سکندر حیات بوسن نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی
اور ریسرچ سکندر حیات بوسن نے گورنرسندھ محمدزبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات
کی۔ملاقات کے دوران وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ کے تحت چلنے مختلف
منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں بھی وفاقی
وزارت کے تحت منصوبے شروع کئے جائیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین
قریبی تعاون سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ سکندر حیات بوسن نے گورنر
سندھ محمد زبیر کو اپنی وزارت کے تحت چلنے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں
آگاہ کیا۔