ٖڈیرہ اسما عیل خان ،فاٹا کوکسی صورت میں خیبر پختونخواہ میں ضم نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی رہنماداور کنڈی
پا کستان تحر یک انصاف کے رہنماداور کنڈی نے کہا کہ فاٹا کوکسی صورت میں
خیبر پختون خواہ میں ضم نہیں ہونے دیں گے۔خیبر پختون خواہ پہلے سے جنگ زدہ
ہے اور اگر اس کوجنگ زدہ فاٹا میں ضم کردیا گیاتو اسکے برے نتائج نکلیں گے۔
حلقہ این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کی نشست پر منتخب ہونے والے
ایم این اے داور کنڈی نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک
طرف پوری قبائل علاقوں میں آپریشن چل رہے ہیں لیکن دوسری طرف ان کو کے پی
میں ضم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ فاٹا میں انفراسڑکچر
پر توجہ دیں ۔جو تعلیمی ادارے،صحت کے مراکز ،سڑکیں وغیرہ تباہ ہوئی ہیں ان
پر کام کریں فاٹا کے لوگوں کو روزگار مہیا کریں۔
پا کستان تحر یک انصاف کے رہنماداور کنڈی نے کہا کہ اگر فاٹا کو خیبر
پختونخواہ میں ضم کیا گیا تو دہشت گردی مزید بڑھے گی۔میری یہ رائے ہے جس
طرح فاٹا کے لوگوں سے رائے لی گئی اسطرح خیبر پختونخواہ کے لوگوں سے رائے
لی جائے اور ایک ریفرنڈم کرایا جائے۔
پا کستان تحر یک انصاف کے رہنماداور کنڈی نے مزیدکہا کہ اگر فاٹا کو خیبر
پختونخواہ میں ضم کردیا گیا تو ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔