لاہور ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے گئے۔
پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف
غفور کے مطابق پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے کور
کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل
آصف غفور کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جن سے میڈیا کو جلد آگاہ
کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی
اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔