Feb 25, 2017 02:58 pm
views : 664
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Adviser to PM on Foreign Affairs Sartaj Aziz Press Conference
اسلام آباد، اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس یکم مارچ کو اسلام
آباد میں ہوگا، مشیر خارجہ
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کے بعد ای سی او کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ
حالات میں سی پیک اقتصادی رابطے کی بہترین مثال ہے اور اس تھیم کی وجہ سے
سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سمٹ میں اعلی ٰسطح کی شرکت سربراہ اجلاس کی اہمیت میں
اضافہ کرے گی اور زیادہ تر سربراہان مملکت نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں بیشتر رکن ممالک نے
شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس یکم مارچ کو اسلام
آباد میں ہوگااوراجلاس میں شرکت کیلئے دوسرے ملکوں سے مبصرین کو بھی دعوت
دی ہے ۔