Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2017 06:40 pm views : 1249

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Rear Admiral Kaleem Shaukat takes over as Commander Pakistan Fleet
  • Urdu

کراچی ، رئیر ایڈمرل کلیم شوکت نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی کمانڈ سنبھال لی

رئیر ایڈمرل کلِیم شوکت نے پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلِیٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔ کمان سنبھالنے کے بعد وہ پاک بحریہ کے فلِیٹ بشمول جنگی جہازوں، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے آپریشنل کمانڈرہیں۔
ریئر ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ کے رائل نیوی کالج ڈارٹ ماؤتھ سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جون 1982 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وسیع کمانڈ اور اسٹاف تجربے کے ساتھ وہ ایک شاندار کیرئیر کے حامل ہیں۔کمانڈ تعیناتیوں میں وہ اس سے پیشتر 21 جہاز کے کمانڈنگ افسر ، پچیسویں کے کمانڈر، کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کے کمانڈر ، کمانڈر سنٹرل پنجاب اور پی این وار کالج کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔
ان کی اسٹاف تعیناتیوں میں ڈائریکٹر نیول وارفیئراور آپریشنل پلان، نیول چیف کے پرنسپل سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشن)کے عہدے شامل ہیں۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ کے عہدے پر تعیناتی سے قبل آپ نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رئیر ایڈمرل کلیم قطر میں ڈیفنس اتاشی بھی رہ چکے ہیں۔
ریئر ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ، ترکی کے گریجویٹ ہیں۔اْن کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز مِلٹری سے بھی نوازا جا چکاہے۔
کمانڈ کی تبدیلی کی پْر وقار تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کمانڈ نو منتخب کمانڈر پاکستان فلِیٹ کے سپر د کی۔ رئیر ایڈمرل کلیم شوکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تمام ٹائپ کمانڈرز اور کمانڈنگ آفیسرز سے اْن کا تعارف کرایا گیا۔
تقریب میں پاکستان نیوی کے افسران اور سیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved