کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 90پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 90پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ48033پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر280کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے154کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،110کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب
کہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔