Apr 11, 2017 02:07 pm
views : 736
Location : Census Support Centre
Rawalpinidi- COAS visits Army Census Support Centre
راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے راولپنڈی میں
مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا
نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر سپورٹ سینٹر ونگ کی جانب سے آرمی چیف کو
مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے بہترین انداز میں کام
جاری ہے، فوج مردم شماری کے عمل کی مثبت اندازمیں تکمیل کو قومی فریضہ
سمجھتی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مردم شماری بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا عمل حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے۔