صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی سرحد چیمبر آف کامرس پشاور آمد
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کے پی کے چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،اس
موقع پر صدر کے کی کے چیمبر آف کامرس حاجی محمد افضل اور دیگر عہدیداران
نے انکا استقبال کیا ۔
،صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے
ہمارا جغرافیائی رشتہ وابستہ ہے،بھارت کے ظلم سے تنگ کئی کشمیریوں کو خیبر
پختونخوا نے پناہ دی،پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں نے چھ لاکھ بھارتی فوج کا راستہ روک رکھا
ہے۔
سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بچہ بچہ کشمیر بنے گا پاکستان کے
نعرے سے سر شار ہے،کشمیر کے شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفنایا جاتا ہے
مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستان کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی مدد کی ضرورت
ہے،پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت کا مکرو چھرہ بے نقاب کریں۔
اس موقع پر صدر کے پی کے چمبر آف کامرس حاجی محمد افضل کاکہنا تھا کہ کشمیر
پاکستان کی شہہ رگ ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں کی آواز نہیں سن رہی سرحد
چیمبر آف کامرس آزاد جموں و کشمیر میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا خواہاں
ہے۔