Apr 20, 2017 10:11 am
views : 756
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Security Arrangements of Supreme Court of Pakistan
اسلام آباد پانامہ کیس کا فیصلہ آج سنا یاجائے گا،سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پانامہ پیپرز کا فیصلہ آج دوپہر دو بجے سنایا جائے گا،اس موقع پر سپریم
کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عدالت میں
داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا اور
کہا ہے کہ کسی غیر متعلقہ فرد کو سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں فول
پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور
اردگرد فول پروف سیکیورٹی کی جائے، پولیس اور رینجرز کی نفری پر مشتمل
سیکیورٹی تشکیل دی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ جنہیں پاسز دیں صرف انہیں ہی
سپریم کورٹ آنے دیا جائے ساتھ ہی خصوصی اجازت نامہ رکھنے والوں کو بھی
عدالت میں داخل ہونے دیا جائے۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے قریب کسی سیاسی سرگرمی کی
اجازت نہ دی جائے،سیکیورٹی کے لیے رینجرز پولیس کی معاونت کرے۔
مقدمے کے فیصلے کے بعد کسی بھی رد عمل کے پیش نظر وزیر داخلہ نے آئی جی
پنجاب اور چیف کمشنر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی
ہے۔