Apr 20, 2017 10:37 am
views : 754
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines 55 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں55پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس55پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 47547پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے76کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔