Apr 20, 2017 01:07 pm
views : 718
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem Ul Haq Media Talk
اسلام آباد،اکیس سال سے بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں جو جاری رہے گی،نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا اور قوم کی ترجمانی کرے گا۔
سپریم کورٹ آپ پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اکیس سال سے
کرپشن کے خلاف جدوجہدکر رہے ہیں جو جاری رہے گی ،پانامہ کا فیصلہ مفروضوں
پر نہیں حقائق پر مبنی ہوگااور قوم کا ترجمان ہوگا،فیصلے کے بعد حکومتی
رویے کا بھی پتہ چل جائے گا۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی اشتہارات اور فیتے کاٹنے تک ہی
رہی ہے، دوبھائیوں کی تصویروں کی تشہیر پر تیس ارب روپے خرچ کر دیے
گئے،جھوٹے وعدوں کے باوجود بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا۔