Apr 20, 2017 02:26 pm
views : 704
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML (N) Leaders Talal Chaudhary,Danial Aziz Media Talk
اسلام آباد، فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، طلال چوہدری
پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے
رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا
نشانہ بنا یا اور ان کی ہرز ہ سرائی کی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو
کرتے ہوئے ، مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ اور
نیت بالکل صاف ہے، ایک جماعت ایساتاثردے رہی ہے وہ بہت انصاف پسند ہیں،
عمران خان نے 2000 میں اپنا کالا دھن سفید کیا۔
اس موقع پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر دو بجے کے بعد بھی نواز شریف
وزیراعظم رہے تو پھر عمران خان عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹے کا سرٹیفکیٹ لے کر
نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو دوائی عمران خان رات کو استعمال کرتے ہیں،آج
عمران خان کو اپنے پاس دوائی رکھنی ہو گی تاکہ وہ ڈبل ڈوز لے کر لوگوں سے
منہ چھپاتے پھریں کیونکہ فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل
نہیں رہیں گے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نسلوں کاحساب دینے والا آج سرخرو ہوگا،
نوازشریف عہدے پر رہے توہم یوم تشکرمنائیں گے، عمران خان کوآج بڑاصدمہ لگنے
والاہے، نوازشریف آج قانونی عدالت سے بھی جیتنے جارہے ہیں۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر آج دو بجے کے بعد بھی نواز شریف
وزیر اعظم رہے توعمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، اگر
وزیراعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا توانکی 3نسلیں جیت گئیں۔