Apr 20, 2017 04:33 pm
views : 735
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Federal Defence Minister Khawaja Asif Media Talk
اسلام آباد ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماووفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کی سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ سے گفتگو
سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں 540 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیاہے،فیصلے کے
ابتدائی نکات میں کہا گیا ہے کہ رقم کیسے قطر منتقل کی گئی اس کی تحقیقات
ہونی چاہئیں،جے آئی ٹی میں ایم آئی، ایف آئی اے، آئی ایس آئی کے نمائندے
شامل ہونگے،دو ججز نے وزیراعظم کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا جبکہتین ججوں کی
رائے ہے کہ معاملے تحقیقات ہونی چاہئیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 7دن کے اندر بنائی جائے اور جے آئی ٹی 60دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےسپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ پیپرز کیس
کافیصلہ سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے
فیصلے نے معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے
سے وزیراعظم نواز شریف کے موقف کی تائید کی ہے۔