Apr 20, 2017 05:55 pm
views : 709
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Railway minister Khawaja saad rafique media talk
اسلام آباد،سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پانامہ کے فیصلے سے کروڑوں
ووٹرز اور جمہوریت سے عشق کرنے والے پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صادق بھی ہیں اور امین بھی
عدالت عظمی نے فیصلہ سنا کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔
پاناما پیپرز کیس کے فیصلہ کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں منٹین ایبلیٹی پر بات کر
سکتے تھے تاہم ہم نے ایسا نہیں کیا کیوں کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے
ہیں،انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سنا کر ہمارے موقف کی تائید کی
ہے عدالت کی جانب سے جو فیصلہ کیا گیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ
وزیر اعظم صادق بھی ہیں اور امین بھی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا قافلہ وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھے گا۔