Apr 20, 2017 06:17 pm
views : 757
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Leader Amir Muqam Media Talk
اسلام آباد، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) امیر مقام کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) یا وزیراعظم محمد
نواز شریف کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کو فتح حاصل ہوئی ہے، عمران خان،
شیخ رشید، سراج الحق اور دیگر کو شکست ہوئی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف
ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے
اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام کا کہنا
تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آج وزیراعظم نہیں
رہیں گے لیکن ان کے خواب چکنا چور ہو گئے کیونکہ وزیراعظم عوامی خدمت پر
یقین رکھتے ہیں جس کی وجہ سے عوام بھی ان سے محبت کرتی ہے اور ان پر اپنے
بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کرتی ہے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق اور دیگر کو
آج شکست ہوئی ہے اور انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے، ہم انشااللہ خیبرپختونخوا
میں بھی حکومت بنائیں گے اور وزیراعظم محمد نوا زشریف کو اور مضبوط بنائیں
گے۔
آج یہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) یا وزیراعظم محمد نواز شریف کو نہیں بلکہ
پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے اور یہ فتح پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی بھی
فتح ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کیلئے
کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا
جائے گا۔