Apr 20, 2017 07:28 pm
views : 774
Location : Different Areas
Lahore- Panama Decision,PML N workers Celebration
اسلام آباد، پانامہ کیس کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ،لیگی کارکنوں کا جشن
پاناما کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں جشن منایا جا رہا ہے۔
ن لیگ کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور بھنگڑے ڈالے جبکہ کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔
اس موقع پرمسلم لیگ ن لائرز ونگ نے لاہور ہائی کورٹ میں جشن منایا اور
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مٹھائی تقسیم کی جبکہ جاتی امراء کے باہر ن لیگ
کے کارکنان نے قائدین کے حق میں نعرے بازی کی اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو
مبارک باد دی اور مٹھائی بانٹی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے کے مسلم لیگ کے کارکنان جشن منانے میں
مصروف ہیں کہیں بکروں کے صدقے دئیے جارہے ہیں تو کہیں کارکنان ایک دوسرے
میں مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کی
جانب سے وزیراعظم کونا اہل قرار دینے کی استدعا مسترد ہونے کے بعد لیگی
کارکنان سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے والہانہ انداز میں ڈھول کی تھاپ پر رقص
کیا اس موقع پر کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگائے۔