لاہور،جے آئی ٹی تشکیل دیے جانے کا فیصلہ،عوام کے ساتھ بھونڈامذاق کیا گیا ہے،آصف زرداری
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاناما کیس پر سپریم
کورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے قوم سے مذاق قرار دیدیا ہے، کہتے ہیں کہ جو
ججز نہ کر سکے کیا وہ 19 گریڈ کا افسر کر سکے گا،
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما
کیس کے فیصلے کو مسترد کرتا ہوں لیکن اختلافی نوٹ لکھنے والے اور وزیر اعظم
کو نااہل قرار دینے والے دو ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان ججوں نے اپنے
اختلافی نوٹ میں لکھا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔ ان دو ججوں کی
رائے ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مٹھائیاں
بانٹنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ 9 ماہ تک عوام کے ساتھ دھوکا اور ان کے
ساتھ مذاق کیا گیا۔
آصف زرداری کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے
دینا چاہیے لیکن میں انھیں جانتا ہوں کہ وہ آخری دم تک یہ اقدام نہیں
اٹھائیں گے۔