Apr 21, 2017 12:49 pm
views : 725
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 590 Points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،590پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس590پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49333پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 351کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 252کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،86کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔