Apr 21, 2017 02:17 pm
views : 768
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM meets Ambassador designate of Pakistan to the Kingdom of Saudi Arabia
اسلام آباد ، پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، و ز یر ا عظم محمدنواز شریف
اسلام آباد میں وزیراعظم محمدنواز شریف سے سعودی عرب کے لئے پاکستان کے
نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائر خان حشام نے ملاقات کی ۔امزد سفیر وائس
ایڈمرل ریٹائر خان حشام نے وزیراعظم محمدنواز شریف سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس
میں کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ
پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہرا جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ دونوں
ملکوں نےمشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل
ریٹائر خان حشام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی
عرب کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے علاقائی اور عالمی
سطح پر مفادات مشترک ہیں ۔
وزیراعظم نے گزشتہ سال حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ
حکومت حج سہولتوں میں بہتری پر توجہ دے رہی ہے۔محمدنواز شریف نے نامزد سفیر
کو ہدایت کی کہ وہ رواں سال حج کے دوران عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ
سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کئے جانےو الے انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بہبود بالخصوص کونسلرسروس تک ان کی آسان رسائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر پاکستانی کمیونٹی سے
قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔محمدنواز شریف نے کہاکہ
بڑی تعداد میں پاکستانی اپنے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں
ان کو مکمل سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ان کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی
جائے ۔