Apr 21, 2017 03:41 pm
views : 754
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Safe and City Project
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس
ہوا۔اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، پنجاب سیف سٹی
پراجیکٹ کے تحت لاہور کے منصوبے پر پیش رفت اور 6 بڑے شہروں میں سیف سٹی
پراجیکٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے
موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر
ضروری اقدام اٹھایا جائے۔پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جانفشانی
سے فرائض سرانجام دے۔
محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت نے امن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے پہلے
بھی پیٹ کاٹ کر وسائل دیئے ہیں، آئندہ بھی دیں گے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی
مدد سے شہروں کو محفوظ بنانے کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا منصوبہ مقرر کردہ مدت میں مکمل ہونا
چاہیئے۔اس منصوبے کا براہ راست تعلق امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے سے
ہے۔دیگر 6 شہروں میں بھی منصوبوں پر کام کے امور جلد طے کئے جائیں۔کابینہ
کمیٹی برائے امن و امان اس ضمن میں از خود فیصلے کرکے اقدامات کرے۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا
مقبول احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس،
متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔