Apr 21, 2017 04:19 pm
views : 715
Location : Railway Station
Lahore- Sikh Yatri Departure
لاہور ، بیساکھی میلہ ختم، 1500 سکھ یاتری واپس بھارت روانہ
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے حسن ابدال آئے 1583 یاتری لاہوراسٹیشن سے
خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت کے اٹاری بارڈرکے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
بیساکھی میلہ 14 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہا جس میں شرکت کے لئے آنے
والے سکھ یاتریوں کو الوداع کہنے کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ
ایکسپریس کی 2 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
یاتریوں کی واپسی کے وقت لاہور اسٹیشن کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتہائی
سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس
اور رینجرزکی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ اسٹیشن پر کسی بھی غیر
متعلقہ شخص اور گاڑی کا داخلہ بند تھا۔
اس موقع پرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا