Apr 21, 2017 04:49 pm
views : 730
Location : Parliament House
Islamabad- Chief Awami Muslim League Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر جی آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے پانامہ کیس کے معاملے پر تمام اپوزیشن
جماعتوں کو ایک فورم پر لانے کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، شیخ رشید
کا کہنا تھا کہ سراج الحق سمیت تمام لوگ آن بورڈ ہیں،وزیر اعظم نواز شریف
کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اگر آصف
زرداری کی جگہ بلاول ہوں تو پی ٹی آئی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، جبکہ
مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کی چابی بھی آصف زرداری کے پاس ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر وزیر اعظم کو
استعفیٰ دے دینا چاہیے جے آئی ٹی( جاتی امراء اتھارٹی) کی وزیر اعظم کے
استعفیٰ کے بغیر کوئی حیثیت نہیں ہے۔
پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیف
جسٹس نے فیصلہ دیا ہے کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ہیں،گو نواز گو
تحریک چلانے جا رہے ہیں،نواز شریف اخلاقی طور پر وزیر اعظم رہنے کے اہل
نہیں رہے ہیں،دو مضمون میں فیل اور تین میں کمپارٹ ہونے والے کے لئے فضول
میں مٹھائی بانٹی جا رہی ہے،قوم جان لے کہ پپو پاس نہیں ہوا ہے۔