Apr 21, 2017 06:40 pm
views : 699
Location : Governor House
Peshawar- Governor KPK Iqbal Zafar Jhagra Press Conference
پشاور،وزیر اعظم مستعفی نہیں ہو سکتے ،الزامات کوئی بھی لگا سکتا ہے،ثابت ہونے تک کوئی اہمیت نہیں ہوتی،گورنر کے پی کے
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ ملک بڑے چیلنجز سے گزر رہا ہے پختونخوا حکومت کا بنیادی مقصد امن و امان
بحال کرناتھا،دھرنا سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی
گئی،دھرنا سیاست کا مقابلہ کرتے ہوئے حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن
کیا۔
گورنر کے پی کے کا مزید کہناتھا کہ صرف الزامات کی بنیاد پر وزیر اعظم
مستعفی نہیں ہو سکتے ،الزامات کوئی بھی لگا سکتا ہے،ثابت ہونے تک کوئی
اہمیت نہیں ہوتی، عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا، وزیر اعظم جھوٹے
الزامات سے بھی سر خرو ہو گئے۔
اقبال ظفر جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ ججز کا اختلافی نوٹ ہو سکتا ہے مگر
فیصلہ وہ نہیں تھا،وزیر اعظم نے پہلے ہی جے آئی ٹی کا مطالبہ کیا
تھا،دہشتگردوں سے مزاکرات نہ ہوئے تو آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا گیا،ملک
سے اسی فیصد دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکاہے، فاٹا اب ملک کے سیٹلڈ ایریا سے
زیادہ محفوظ ہے،موجودہ حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لائے گی۔