Apr 22, 2017 02:22 pm
views : 764
Location : Private School
Rawalpindi- Maryam Aurangzeb Media Talk
راولپنڈی،پیپلز پارٹی کی کرپشن کا گند ہمیں صاف کرنا پڑ رہا ہے،مریم اورنگ زیب
پاناما فیصلے کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار
کرگئی ، وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئےاپوزیشن پر خوب لفظی گولہ باری کی۔
مریم اورنگیزیب کا کہنا تھا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش تو
وزیراعظم نے ہونا ہے لیکن تکلیف تحریک انصاف کو ہو رہی ہے، وزیر مملکت نے
واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف تینوں پٹیشنز مسترد کردیں
جبکہ انہوں نے شور مچانے کا پورا پلان بنا رکھا، دوربین اٹھا کر فیصلے میں
سیاسی کھلونے تلاش کرنا بند کر دیں۔
مریم اورنگ زیب نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کرپشن پر بات کرنے کو قیامت کی
نشانی قرار دیا،ساتھ آصف زرداری کو کراچی کا کچرہ اٹھانے کا مشورہ بھی دے
ڈالا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کا گند ن لیگ کو
صاف کرنا پڑ رہا ہے،آصف زرداری کی جانب سے وزیر اعظم پر تنقید کی گئی،آسف
زرداری سن لیں کہ نواز شریف نے پاکستا ن کو سی پیک دیا ۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ آئینی اداروں کو گالی دینے کی سیاست اب ختم ہونی
چاہیے وہ سکیورٹی اداروں سے متعلق اعتزازاحسن کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
نجی اسکول میں اسپورٹس گالا کے موقع پرمریم اورنگ زیب کا کہنا تھا فیصلے پر
عمران خان کو مبارکباد دیتی ہوں ، عمران خان دھرنا دے کر اداروں کی تضحیک
کرتے ہیں،وزیرمملکت نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارا فخر ہیں،
یوٹرن ، دھاندلی اور جھوٹ کی عادت نہیں ، ہم نے یہ فیصلہ بھی قبول کیا
دوماہ بعد آنے والا فیصلہ بھی قبول کریں گے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات نے صحافتی اداروں کو ہدایت کی کہ پاکستان کا مثبت
چہرہ سامنے لانے میں بھر پور کردار ادا کریں،ایک بار پھر کم عقلی کا مظاہرہ
کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے۔