فیصل آباد ،آصف زرداری کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،عابد شیر علی
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہےکہ آصف زرداری سینما
میں ٹکٹ بیچا کرتے تھے، عزیر بلوچ نے انکشاف کیا بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف
کروڑوں کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے سندھ میں لینڈ مافیا کا سرغنہ اور ملک
میں تمام برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہیں،ذوالفقارمرزا کے انکشافات پر جے آئی
ٹی بننی چاہیے، آصف زرداری کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ آصف زرداری وہ شخص
ہے جس کے خون میں اخلاقیات نہیں، جنہوں نے حاجیوں کا پیسہ کھایا، یہ چوروں
ڈاکوؤں کے سردار ہیں، ایان کے خلاف مقدمے سے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ جاتی
تھی ،عزیر بلوچ کے انکشافات میں زرداری اورفریال تالپور کا نام آتا ہے جبکہ
اعتزاز احسن نے بیوی کے نام پر ایل پی جی کے ٹھیکے لیے ہیں،عابد شیر علی
نے الزام لگایا کہ حساب لگایا جائے تو ایک ہزارلوگوں کا قاتل زرداری نکلے
گا۔
عابد شیر علی نے کہا ڈاکٹر عاصم کرپشن میں پکڑا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی
والے روتے ہیں آصف زرداری کا انجام الطاف حسین سے بھی براہوگا، آصف علی
زرداری ہمیں لانڈھی جیل کا سبق نہ دیں بلکہ اس جیل میں لوٹ مار کے چیمپئن
جائیں گے کیونکہ آصف زرداری کا پیسا کمپیوٹر میں جاتا ہے تو وہ بھی شرمندہ
ہو جاتا ہے۔