Apr 22, 2017 03:55 pm
views : 817
Location : High Court Bar
Lahore- High Court Bar Press Conference
لاہور، ہائیکورٹ بار کا وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ
لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی وزراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیراعظم سے 7 دن میں استعفیٰ دینے کامطالبہ کردیا ہے ۔
بار کے صدر چوہدری ذوالفقارکا کہنا ہے کہ نواز شریف اب صادق اور امین نہیں
رہے اور استعفے کیلئے تحریک چلانی پڑی تو چلائیں گے,20 اپریل کا فیصلہ
وزیراعظم کیخلاف فرد جرم ہے
لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نے استعفیٰ نہیں
دیا تو وکلا کنونشن بلائیں گے اور عدلیہ آزادی سے بڑی تحریک چلائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی،پی پی،جماعت اسلامی،ق لیگ پہلے ہی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔