پشاور،رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے فقیر آباد کے علاقے میں گرین اینڈ کلین صفائی مہم آغاز کردیا
پشاور،رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے فقیرآباد کے علاقے میں گرین اینڈ کلین صفائی مہم آغاز کردیاہے۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کے علاوہ بھی تحریک انصاف نے ملک
لوٹنے والوں کیخلاف بھی مہم شروع کررکھی ہے، نواز شریف اور امیر مقام کے
پاس پہلے کچھ بھی نہیں تھا اور اب عوام کی دولت لوٹ کر کارخانے اور
جائدادیں بنا رہے ہیں،نواز شریف پاکستان کے اداروں کو خریدنے والے ہیں،ن
لیگ میں شرم ہوتی تو کل امیر مقام جلسہ نہ کرتے۔
عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ 28اپریل کو جلسے میں بھرپور شرکت کریں
گے،اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں تمام لوگ شرکت کریں،دو وقت کی روٹی
کے لیے نواز شریف نے عوام کو پھنسایا ہوا ہے،نواز شریف کرپشن نہ کرتے تو
لوڈشیڈنگ کا یہ حال نہ ہوتا۔