Apr 22, 2017 04:22 pm
views : 788
Location : Different Areas
Lahore- Pleasant Weather in City
لاہور، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج
گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں پر قدرت مہربان ہو گئی،محکمہ موسمیات نے
پیر تک ملک میں بارش کی پیشگوئی کردی،اسلام آباد میں پھرآندھی چلے گی۔
گرمی کی تیز لہر کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی،لاہور میں ابر کرم برس
گیا،گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،لاہور اور گردونواح میں
صبح سویرے سے ہی کالی گھٹاؤں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے،ٹھنڈی ہوا کے
جھونکوں کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ شروع ہوا جو بارش میں تبدیل ہوگیا۔
کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں تیز،درخت اور پودے بھی بارش میں نہا کراْجلے
ہوگئے،موسم خوشگوار ہونے پر شہری بھی خوشی سے جھوم اٹھے،گرمی اور لوڈشیڈنگ
کے ستائے لاہوریوں کوتوجیسے قرار آگیا۔
تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش نے لاہوریوں کو آنکھیں دکھانے والے سورج
کا پارہ بھی گرا دیا،محکمہ موسمیات نے پیر تک تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی
پیشگوئی کی ہے۔
اس موقع پر علی کا کہنا تھا۔۔۔۔۔
موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک اور شہری نے بتایا۔۔۔۔