Apr 22, 2017 05:25 pm
views : 840
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting With Chinese Delegation
لاہور ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شر یف کی چین کے و فد سے ملاقات
پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی
ترقی کا ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کا مظہر ہے ۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ
کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور چین کے صوبے جیا نگ ژی کے جنرل سیکرٹری لوشنشے
نے ملاقات کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا عظیم ساتھی ہے
اور پنجاب اور چینی صوبے جیا نگ ژی کے درمیان تعقات کے فروغ کے لئے دیگر
شعبوں میں بھی اشتراک کیا جاسکے گا ۔
محمد شہباز شریف نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاک چین تعقات نئی بلندیو ں کوچھورہے ہیں ۔
چینی صوبے جیا نگ ژی کے جنرل سیکرٹری لوشنشے نے کہا ہے کہ وہ پنجا ب کے
ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے صوبوں کے
درمیان تعلقات اور مضبوط ہوں ۔