Apr 22, 2017 06:53 pm
views : 780
Location : Different Areas
Peshawar- Weather Pleasant after Rain in City
پشاور،شہر اور گردونواح میں با رش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
پشاور اور گرد و نواح میں موسلاھار بارش جاری ہے۔حالیہ بارش کے باعث گرمی
کا زور ٹوٹ گیا۔تیز بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے
لگیں اور نالے ابلنے لگے ۔
پشاورکی اہم شاہراہوں جس میں حاجی کیمپ،رنگ روڈ اور کوہاٹ روڈ پر پانی جمع
ہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے
مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزیدموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
شدید بارش کی وجہ سے مکان اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔مختلف شہروں
میں بادل برسنے کے بعد بجلی معطل ہوگئی ،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات
کا سامنا کرناپڑا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید
بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بارش کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا ۔۔۔۔۔۔