کراچی ،پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ گالم گلوچ نہیں کرتے،
ن لیگ کو حکومت بچنے کی خوشی ہورہی ہے وزیر مملکت خود نواز شریف کو عزیر
بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لے آئے کیا اب وزیراعظم ایک عام کرمنل کی
طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما مولا بخش
چانڈیو نے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہر آمر کے ساتھ رہی،وفاقی وزرا کی بد
زبانی نواز شریف کو بے گناہ ثابت نہیں کرسکتی۔
وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان
پر مولا بخش چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وزرا کے بھڑکنے کے
دن ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ لوگ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی نے خود نواز شریف کو عزیر
بلوچ اور ذوالفقار مرزا کی سطح پر لاکھڑا کیا ہیں میرا سوال یہ ہے کہ کیا
وزیراعظم ایک عام کرمنل کی طرح پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے
یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کو عدالتوں کے چکر کٹوائے
مگر ایک الزام بھی سچ ثابت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکمران جماعت نے فیصلہ جلدی میں پڑھا، جبھی انہیں
سمجھ نہ آیا، مٹھائی تقسیم کرنے اور کھانے پر انہیں شرم نہیں آئی؟ آپ کی
حکومت بچ گئی اس کی مٹھائی کھارہے ہیں؟ آپ کو عدالت نے چور اور جھوٹا قرار
دیا ہے۔