فیصل آباد،گرمی سے بچنے کے لئے شہریوں نے لسی کی دکانوں کا رخ کرلیا
گرمی کی شدت میں اضا فہ کے ساتھ ہی فیصل آباد کے شہریوں نے گھنٹہ گھر کی
مشہور بنگالی لسی بنانے والی دکان کا رُخ کیا جوپاکستان کے بننے سے پہلے کی
اسی جگہ پر موجود ہے۔
فیصل آباد کی ٹھنڈی بنگالی لسی کا مزہ لینے کے لیے لوگ پاکستان کے کونے
کونے سے آتے ہیں اور اس ٹھنڈی لسی کے ٹھنڈے گھونٹ لگا کر خوب انجوائے کر تے
ہیں۔
بنگالی لسی کے مالک کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئےکہنا تھاکہ خالص لسی بنانے کے لئے معیار اور ذائقے کا مکمل خیال رکھتے
ہیں جبکہ دور دور سے لوگ لسی پینے کے لئے آتے ہیں۔
لسی پینے کے لئے آئے ایک شہری کاکہنا تھا کہ لسی ہمارا دیسی مشروب ہے ،گرمی
کے موسم میں لسی کا استعمال گرمی کے اثرات سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔