Apr 22, 2017 08:16 pm
views : 778
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Chairs Cabinet Meeting
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ کا بینہ کا اجلاس
سندھ کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی۔
ترجما ن وزیر اعلیٰ ہا ؤس کے مطابق کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی
شاہ کی زیر صدارت سندھ کا بینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سیکریٹری
داخلہ شاہد پرویز نے صوبے میں رینجرز کے فرائض اور کردار کے حوالے سے
کابینہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ رینجرز سندھ میں 1989سے ڈیوٹی
انجام دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کو
تعینات کیا اور رینجرز8 اگست 2016 سے آرٹیکل 147 کے تحت تعینات ہے جو 19
جولائی 2017 تک تعینات رہےگی جب کہ 2010 میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی
ایکٹ کی شق 4 کے تحت اختیارات دیئے گئے، اس ایکٹ کے تحت رینجرز کو 90 روز
کے لیے اختیارات تفویض کیے جاتے ہیں۔
بعد ازاں صوبائی کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ سندھ رینجرز کے اختیارات 16 اپریل 2017 کو ختم ہوگئے تھے لیکن
وزیر اعلیٰ سندھ نے اختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ کی
سمری پر دستخط نہیں کیے تھے۔