Apr 23, 2017 02:09 pm
views : 748
Location : Lal Qila Ground
Karachi- Weapon Recovered from Azizabad Lal Qila Ground
کراچی لال قلعہ گراؤنڈ میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی ،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بر آمد
سیکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
عزیزآباد کے علاقے لال قلعہ گراؤنڈ میں زیر زمین اسلحے کی موجودگی کی خفیہ
اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی، سیکورٹی اہلکار ڈھائی
گھنٹے تک گراؤنڈ میں موجود رہےجبکہ کھدائی کر کے زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ
برآمد کر لیا گیاہے ، کارروائی کے بعد برآمد ہونے والا اسلحہ نامعلوم مقام
پر منتقل کر دیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق اسلحہ سیاسی جماعت کےعسکری گروپ نے شہر میں دہشتگردی کے لئے چھپایا تھا