لاہور،ایسٹ انڈیا کمپنی کے غلاموں نے ملک پر قبضہ کیا ہواہے،سراج الحق
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق
نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ظالم ،وڈیرے یا نواب کی نہیں عام پاکستانیوں
کی نظریاتی جماعت ہے، اسلامی انقلاب کے بغیر ملک کے مسائل کا حل ممکن نہیں
ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے
کہناتھا کہ مارشل لا کے بعد نام نہاد جمہوری نظام میں بھی چند خاندان
نظرآتے ہیں جو قیام پاکستان سے قبل ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم رہے اور آج
وہی لوگ اقتدار پر قابض ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ عوام نے خو شحال پاکستان کی خاطر
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا مگر ان کا ایجنڈہ عوام کی خدمت کے
بجائے لوٹ مار کرکے اپنی نسلوں کیلئے پیسہ بنانا رہا ۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ظالم اسٹیٹس کو کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔