Apr 23, 2017 06:53 pm
views : 747
Location : National Press Club
Islamabad- PPP Nayyer Bukhari,Chaudhary Manzoor Press Conference
اسلام آباد ،ن لیگ والے بد زبانی سے باز نہ آئے تو بھر پور جواب دیا جائے گا،نیئر بخاری
رہنماپاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور
میں ن لیگ کےتمام ادوار سے ذیادہ بجلی پیدا کی گئی نواز شریف نے قوم سے
جھوٹ بولا کہ تین سا ل میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے ۔
اس موقع پرسابق چئیرمین سینیٹ اور رہنما پیپلزپارٹی نیربخاری کا کہنا ہے
کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستانی سیاست میں بدتہذیبی ہو لیکن اگر (ن) لیگ
والوں نے بدزبانی نہ چھوڑی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیر بخاری کا کہنا تھاکہ
نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا کو اخلاقی جواز نہیں رہا ،پاناما کا
فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہے اور (ن) لیگ والے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، فیصلے
کا پیرا 85 تا 88 دیکھ لیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،
فیصلے میں 3 ججز نے مزید تحقیقات کا کہا ہے۔
نیئربخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما فیصلے پر اپنا
مؤقف پیش کیا تھا کہ شفاف تحقیقات اور تفتیش کے لیے نوازشریف کواستعفیٰ
دینا چاہیئے لیکن حکومتی وزراء کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جا
رہا ہے اور ہماری قیادت کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی جا رہی ہے، اگر
(ن) لیگی رہنماؤں نے بد زبانی بند نہ کی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے
ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تہذیب میں رہتے ہوئے سیاست کی
جائے کیوں کہ بدتہذیبی کی سیاست نہ تو عوام اور قوم کے حق میں ہے اور نہ ہی
ملک کے لئے بہتر ہے۔
سابق چیرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے
لیکن عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں، اس وقت توانائی بحران کی ذمہ دار 4
سال تک حکومت کرنے والی (ن) لیگ ہے اور وجہ نیلم جہلم اور نندی پور پاور
پروجیکٹ میں میگا کرپشن ہے، ہم حکومت کے چہرے کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے۔