Apr 23, 2017 07:36 pm
views : 712
Location : Domestic Place
Lahore- JIP Ameer Senator Siraj ul Haq Media Talk
لاہور،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن مسائل کی ماں ہے اور بد قسمتی سے ملک کے
حکمران کرپشن میں ملوث ہیں جو کہ پاناما لیکس منظرعام پر آنے پر روز روشن
کی طرح عیاں ہو گئی ہے جبکہ پانامہ فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم کی
حیثیت ملزم کی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی
بنانا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے تاہم جے آئی ٹی کی کارروائی
کو شفاف اور پبلک کیاجائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں کیوں کہ ملک کا
نظام اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
سینیٹرسراج الحق نے کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ بار کے عزم کوخراج تحسین پیش
کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کی سربراہی میں قائم ہونے والی کے چار جماعتی اتحاد
کو سراہا جس میں مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک، متحدہ دینی محاذ اور
سنی اتحاد کونسل شامل ہیں۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی کو چا جماعتی اتحاد کے ساتھ
مل کر وزیراعظم کے استعفی سے متعلق تحریک چلانے کی دعوت دی جب کہ چوہدری
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چار جماعتی اتحاد کا وفد بھی کل جماعت اسلامی کی
قیادت سے ملے گا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم
کے بیانات کو سچ تسلیم نہیں کیا اس لیے نوازشریف کو اخلاقی طور پروزیر اعظم
کے منصب سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔