Apr 23, 2017 09:13 pm
views : 735
Location : National Press Club
Islamabad- PML N Hanif Abbasi Press Conference
اسلام آباد،عمران خان کیخلاف سماعت کیلئے جلدسپریم کورٹ میں درخواست دینگے،حنیف عباسی
مولا بخش چانڈیو کو مخاطب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ چانڈیوصاحب
ہماری لیڈرشپ کاایان علی سے کوئی رشتہ نہیں،عمران خان اور شیخ رشیدکے
پیچھے گھرمیں انتظارکرنے والاکوئی نہیں ہے۔
font face="jameel-noori-nastaleeq" size="3">
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید2013تک مسلم لیگ (ن)کوجوائن
کرناچاہتے تھے،شیخ رشیدنوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھے۔
پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کو مخاطب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ
چانڈیوصاحب ہماری لیڈرشپ کاایان علی سے کوئی رشتہ نہیں ہے،پیپلزپارٹی نے
کراچی کوکچرے کے ڈھیرمیں تبدیل کردیاہے،عمران خان الیکشن کمیشن میں پارٹی
فنڈزکے استعمال پرجواب دیں۔
حنیف عباسی کامزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے ڈوپ ٹیسٹ بھی ضروری
قراردیاجائے،عمران خان استعفے استعفے کی رٹ چھوڑواور کے پی میں کام کریں
استعفیٰ لینے کاحق صرف عوام کوحاصل ہے۔
عمران خان اور شیخ رشید نے عوام کوبے وقوف بنایاہواہے اور سیاست ان کیلئے
شغل میلہ ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اس عدالت کوٹھیک سمجھتے ہیں جوان کے
حق میں فیصلہ دے،عمران خان اپنی مرضی کاآئین اور فیصلے چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان اور
جہانگیرترین کیخلاف سماعت کیلئے جلدسپریم کورٹ میں درخواست دینگے،شیخ
رشیدنوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھےآج استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔