Apr 23, 2017 11:07 pm
views : 733
Location : Domestic Place
Multan- Vice Chairman PTI Shah Mahmood Qureshi Media Talk
ملتان،مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کےفیصلے کو غور سے پڑھ لیں،شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانامہ
کیس فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں،ہمارا مقصد لوگوں تک اصل کہانی
پہنچانا ہے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا
تھا کہ ہم سندھ اوردادو کے عوام کاکامیاب جلسہ کروانے پرشکریہ اداکرتے ہیں
، سندھ کی عوام حکمرانوں کی طرزحکمرانی اورکرپشن سے تنگ آ چکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاناماکیس پرتاثردیاگیاکہ فیصلہ حکومت
کے حق میں آیاہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے،عدالت نے پانامہ کیس پر
جو فیصلہ سنایا ہے ہم اس کا ترجمہ کروا رہے اور اسے عوام تک پہنچائیں
گے،انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی کرپشن کیخلاف ہے او رجو بھی اسکی زد میں گا
ہم اس کے خلاف آوازاٹھائیں گے اورکرپشن کے اصولی موقف پرسمجھوتا نہیں کریں
گے۔